Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج

ع عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مختصر فیصلہ اسلام آباد (20 جون 2020ء)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج کردیا ہے ،عدالت  نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی،  اسلام آباد  ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد  ہائیکورٹ نے4 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔  جس میں  عدالت نے شوگر ملز مالکان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ آج  اسلام آباد  ہائی  کورٹ  میں کیس کی  سماعت  کے دوران شوگر ملز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 6 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا لیکن رپورٹ پر 7 اراکین کے دستخط ہیں وکیل کا کہنا ہے کہ یہ اب بھی ایک معمہ ہے کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس  (آئی ایس آئی)  کے اضافی رکن کو کیسے کمیشن میں شامل کیا گیا.  عدا