Skip to main content

اسلام آباد ہائیکورٹ: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج

ع عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مختصر فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف ..
اسلام آباد (20 جون 2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج کردیا ہے،عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے4 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔  جس میں عدالت نے شوگر ملز مالکان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران شوگر ملز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 6 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا لیکن رپورٹ پر 7 اراکین کے دستخط ہیں وکیل کا کہنا ہے کہ یہ اب بھی ایک معمہ ہے کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے اضافی رکن کو کیسے کمیشن میں شامل کیا گیا. عدالت نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) اور جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، خسرو بختیار کے بھائی، سلمان شہباز اور دیگر کے شوگر ملز کی جانب سے پیش وکیل کے دلائل سنے اور اٹارنی جنرل کوآج ہفتہ کے روزدلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی دوسری جانب عدالت نے گنے کے کاشتکاروں کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے شکایات صوبائی حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی اجلاس کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد پر حکم امتناع میں ہفتہ کے روز تک توسیع کردی تھی۔
خیال رہے کہ رپورٹ میں ملک میں چینی کے بحران قیمتوں میں اضافے پر شوگر ملز مالکان کے خلاف مقدمات دائر کرنے کی سفارش کی گئی تھی جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جس ادارے کو شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کرنی ہے وہ انکوائری کمیشن کا حصہ ہے انہوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہوگا تو مزید کارروائی میں کس طرح غیر جانبدار رہ سکتے ہیں. تاہم اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی منصفانہ اور غیر جانبدار ہوگی انہوں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کمیشن کا حصہ مالیاتی جرائم کی تحقیقات میں مہارت کی وجہ سے بنایا گیا درخواست گزاروں کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت میں کہا کہ انکوائری کمیشن نے رپورٹ حکومت کو خوش کرنے کے لیے تیار کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی کی صنعت کے میڈیا ٹرائل کے ذریعے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ منصفانہ کارروائی ممکن نہیں وکیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاونین شوگر ملز مالکان کو ”مافیا“ کہتے ہیں اور اس صنعت کے خلاف تمام کارروائیاں امتیازی اور جانبدارہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

OPPO R17 PRO

                       OPPO R17 PRO               OPPO   R17 PRO   Rs. 79,999 OPPO R17 PRO PRICE IN PAKISTAN OPPO R17 Pro price in Pakistan is  PKR 79,999 . OPPO R17 Pro Price in USD is $495. This smartphone comes with 6.4 inches display along with the storage of 128 GB 8 GB RAM. The OPPO R17 Pro packs a 3700 mAh battery and it has three cameras on back, with the main 12MP along with 20 MP and TOF 3D camera camera. OPPO R17 PRO SPECIFICATIONS Network Technology GSM / HSPA / LTE 2G bands GSM 850 / 900 / 1800 / 1900 - SIM 1 & SIM 2 3G bands HSDPA 800 / 850 / 900 / 1700(AWS) / 1900 / 2100 4G bands LTE band 1(2100), 2(1900), 3(1800), 4(1700/2100), 5(850), 7(2600), 8(900), 12(700), 17(700), 18(800), 19(800), 20(800), 25(1900), 26(850), 28(700), 32(1500), 34(2000), 38(2600), 39(1900), 40(2300), 41(2500) Speed HSPA 42.2/5.76 Mb...

مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا2030سال میں

 22030 میں رمضان المبارک دو بار آئے گا،5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا ( 11 مئی2020ء) اہلِ اسلام کے لیے ایک  سعودی  پروفیسر نے یہ خوش خبری بھرا انکشاف کیا ہے کہ 2030 کے سال میں مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات کی پروفیسر  ڈاکٹر  عبداللہ المِسند نے بتایاکہ بہت کم ایسا ہوتا ہے جب مسلمانوں کو کسی شمسی سا ل کے دوران 30 سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع مِلتا ہے۔ تاہم 2030 ایسا سال ہو گا جب عالم اسلام 30 کی بجائے 36 روزے رکھے گا۔ اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 دِن کم ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر شمسی سال کے دوران پچھلے سال کی نسبت  رمضان المبارک  اور دوسرے قمری مہینے گیارہ دن پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔  ڈاکٹر  المسند میں اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ 2030 میں  رمضان المبارک  دو بار آئے گا۔ 5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے  رمضان المبارک  کا آغاز ہو جائے گا۔ جس کے روزے پورے 30 ہونے کا...

گڑ کا استعمال آپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاسکتا ہے -جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے

گڑ کا استعمال آپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاسکتا ہے ؟ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گُڑ خشک ہے جب کہ نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے ۔ گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے۔قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔ حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گُڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثابت ہوا ہے۔ لہذا وہ طلبا جنھیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انھیں صبح و شام گُڑکا حلوہ استعمال کرنا چاہیےگڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر اس...