Skip to main content

بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا

ترکی کشمیر ی اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی کی جانب سے پاکستان کی کھل کر حمایت پر بھارت کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔ ہندوستان ٹائمز

بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا
اسلام آباد ( 06 اگست 2020ء) بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا ہے، ترکی کشمیر ی اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی کھل کر پاکستانی کی حمایت پر بھارت کو حیرانی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی مخالفت پروپیگنڈے کے بعد ترکی کے خلاف بھی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار کو انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی رپورٹس میں ترکی پرسنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ ترکی کشمیری اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی کھل کر پاکستانی کی حمایت پر بھارت کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔

واضح رہے گزشتہ روز پانچ اگست کو بھارت کے کشمیر پر قبضے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

یوم استحصال پر برادر ملک ترکی نے بھی کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ برس جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیا۔ اس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے ۔ ترجمان ترک وزارت خارجہ حامی اکسوئے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے آئین کے آرٹیکل میں جموں کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیا۔

اس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔ حامی اکسوئے ترجمان ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کے خطے میں امن و استحکام کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ ترکی نے موقف اختیار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے، ترکی اس حوالے سے آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔

اسی طرح اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جن نے کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے آئینی ترامیم کے ذریعے کشمیر کی حیثیت یکطرفہ تبدیل کی۔ بھارت کی اس حرکت سے خطے میں کشیدگی بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارا مئوقف بڑا واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ بھارت کے ان اقدامات کے باعث خطے کی موجودہ صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے۔ متعلقہ فریقوں سے ضبط و تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

OPPO RENO 3 PRO PICTURES

OPPO RENO 3 PRO Price:  Rs. 69,999 OPPO RENO 3 PRO Display 6.4" Battery 4025 mAh Camera 64 MP + 13 MP + 8 MP + 2 MP Storage 256 GB 8 GB RAM OPPO RENO 3 PRO PRICE IN PAKISTAN OPPO Reno 3 Pro price in Pakistan is  PKR 69,999 . OPPO Reno 3 Pro Price in USD is $435. This smartphone comes with 6.4 inches display along with the storage of 256 GB 8 GB RAM. The OPPO Reno 3 Pro packs a 4025 mAh battery and it has four cameras on back, with the main 64 MP along with 13 MP , 8 MP and 2 MP camera. Oppo Reno 3 Expected to be launched on Mar 19, 2020. OPPO RENO 3 PRO SPECIFICATIONS Network Technology GSM / HSPA / LTE 2G bands GSM 850 / 900 / 1800 / 1900 - SIM 1 & SIM 2 3G bands HSDPA 850 / 900 / 2100 4G bands LTE band 1(2100), 3(1800), 5(850), 8(900), 38(2600), 40(2300), 41(2500) Speed HSPA 42.2/5.76 Mbps, LTE-A OPPO RENO 3 PRO  Launch Announced 2020, March 19 Status Available. Released 2020, March OPPO RENO 3 PRO 

مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا2030سال میں

 22030 میں رمضان المبارک دو بار آئے گا،5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا ( 11 مئی2020ء) اہلِ اسلام کے لیے ایک  سعودی  پروفیسر نے یہ خوش خبری بھرا انکشاف کیا ہے کہ 2030 کے سال میں مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات کی پروفیسر  ڈاکٹر  عبداللہ المِسند نے بتایاکہ بہت کم ایسا ہوتا ہے جب مسلمانوں کو کسی شمسی سا ل کے دوران 30 سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع مِلتا ہے۔ تاہم 2030 ایسا سال ہو گا جب عالم اسلام 30 کی بجائے 36 روزے رکھے گا۔ اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 دِن کم ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر شمسی سال کے دوران پچھلے سال کی نسبت  رمضان المبارک  اور دوسرے قمری مہینے گیارہ دن پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔  ڈاکٹر  المسند میں اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ 2030 میں  رمضان المبارک  دو بار آئے گا۔ 5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے  رمضان المبارک  کا آغاز ہو جائے گا۔ جس کے روزے پورے 30 ہونے کا بھر پور امکان ہے۔ 2030 کے آخری مہینے دسمبر میں  رمضان المبارک 

Honda Civic 1.5 RS Turbo 2020

HHonda Civic 1.5 RS Turbo 2020 Price & Specifications in Pakistan  Honda Civic 1.5 RS Turbo 2019 has engine power of 170 hp @ 5500 RPM with 4 Cylinders and top speed is 220 KM/H, each Cylinders of this model has CVT Automatic (CVT) transmission. This vehicle has Petrol suspension and has Rack & Pinion with Electronic Motor Steering Type. Honda Civic 1.5 RS Turbo uses Programmed Fuel Injection Petrol fuel system. The break system is Front: Ventilated Disc Rear: Ventilated Disc and it is a 4 door vehicle. The current price of Honda Civic 1.5 RS Turbo in Pakistan is Rs: 3,799,000 Rupees. The road price of the vehicle might be different as registration etc is additional. Price in Pakistan PKR 3,799,000 Car Name Honda Civic 1.5 RS Turbo Price PKR 3,799,000 Maker Honda Model Civic Sub Model RS Turbo Engine Power 170 hp @ 5500 RPM Top Speed 220 KM/H Transmission Type Automatic (CVT) Steering Type Rack & Pinion with Electronic Motor Fuel Type Petrol Honda C