ح حکومت پاکستان کی طیارہ حادثے کی تفتیشی ٹیم قواعد کے مطابق کام کر رہی ہے-ائیر بس ماہرین کراچی( 27 مئی2020ء) پی آئی اے کے کراچی میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی تحقیقات کے لیے فرانس سے آئے ائیر بس ماہرین کی اجازت کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا بدقسمت طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے افراد سمیت 97 مسافر جان بحق ہو گئے تھے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے طیارے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی مختلف اداروں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مختلف زاویوں سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے جب کہ ہوائی جہازوں کے انجن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ائیر نے بھی ماہرین کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے پاکستان بھیجی تھی۔ ائیر بس کے ماہرین کی ٹیم 25 مئی کو پاکستان پہنچی تھی اور گزشتہ روز انھوں نے جائے حادثہ اور ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور کا معائنہ کر کے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے تھے۔ ذرائع کے مطابق ائیر بس کے ماہرین کی اجازت سے تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے
I am a student. My daily life is very difficult. Ishare my life on this plateform.