Skip to main content

بازار کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، مراد علی شاہ

م مارکیٹس کھلنے کے14 روز بعد کیسز بڑھیں گے، اسمبلی میں بتاؤں گا کہ کس طرح لوگو ں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی- اس سال کو فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرنے کا اعلان کرتا ہوں-وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس

بازار کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، مراد علی شاہ

کراچی (21 مئی 2020ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ14روز بعد کیسز اور اموات بڑھنے کا خدشہ ہے- بازار اور شاپنگ مالز کھلنے کے 14روز بعداثرات ہوں گے- وزیراعظم سے درخواست ہے عید سا دگی سے منانے کا اعلان کریں- میں نے عید پرنئے کپڑے نہیں سلوائے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بازار اور شاپنگ مالز کھلنے کے اثرات 14روز بعد واضح ہوں گے- 14دن بعد کیسز بڑھنے کے خدشات ہیں۔
14اپریل کو نرمی کے بعد بھی اثرات آئے تھے۔انفیکشن کی شرح اتنی ہونے سے روکنا ہے کہ حالات کنٹرول میں رہیں۔ 24 گھنٹوں میں 960 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں کراچی میں 779 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لینے ہوں گے۔
میڈیا دکھا رہا ہے کہ کس طرح بازاروں میں رش لگا ہوا ہے۔ لسانی رنگ دیا گیا کہ سندھ سے دشمنی ہو رہی ہے۔ جارہا ہے کہ سیاست کررہا ہوں۔ لوگوں کی جانیں بچانے کیلیے سیاست کررہا ہوں۔ اسمبلی میں بتاؤں گا کہ کس طرح لوگو ں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔ یہ بھی بتاؤں گا کہ کس طرح معیشت سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔
پانچ پولیس اہلکاروں کی کورونا کے باعث ہلاکت ہوئی، 274 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ سندھ میں ڈاکٹر، نرسز اور طبی عملے کے 364 افراد متاثر ہوئے۔ دو ارکان اسمبلی کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔ کورونا کے باعث رینجرزکے 20 جوان بھی متاثرہوئے ہیں۔ 33 مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں اللہ پاک ان کو صحت یاب کرے۔
سندھ میں 
کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 336 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11735مریض گھروں میں اور 608 آئیسولیشن مراکز میں ہیں۔
جبکہ
 722 مریض صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اسی طرح آج 680 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔
صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 6325 ہوگئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے عید سا دگی سے منانے کا اعلان کریں۔ میں نے عید پر کپڑے نہیں سلوائے، موجودہ صورتحال میں کیسے نئے کپڑے پہن سکتا ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

OPPO RENO 3 PRO PICTURES

OPPO RENO 3 PRO Price:  Rs. 69,999 OPPO RENO 3 PRO Display 6.4" Battery 4025 mAh Camera 64 MP + 13 MP + 8 MP + 2 MP Storage 256 GB 8 GB RAM OPPO RENO 3 PRO PRICE IN PAKISTAN OPPO Reno 3 Pro price in Pakistan is  PKR 69,999 . OPPO Reno 3 Pro Price in USD is $435. This smartphone comes with 6.4 inches display along with the storage of 256 GB 8 GB RAM. The OPPO Reno 3 Pro packs a 4025 mAh battery and it has four cameras on back, with the main 64 MP along with 13 MP , 8 MP and 2 MP camera. Oppo Reno 3 Expected to be launched on Mar 19, 2020. OPPO RENO 3 PRO SPECIFICATIONS Network Technology GSM / HSPA / LTE 2G bands GSM 850 / 900 / 1800 / 1900 - SIM 1 & SIM 2 3G bands HSDPA 850 / 900 / 2100 4G bands LTE band 1(2100), 3(1800), 5(850), 8(900), 38(2600), 40(2300), 41(2500) Speed HSPA 42.2/5.76 Mbps, LTE-A OPPO RENO 3 PRO  Launch Announced 2020, March 19 Status Available. Released 2020, March OPPO RENO 3 PRO 

گڑ کا استعمال آپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاسکتا ہے -جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے

گڑ کا استعمال آپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاسکتا ہے ؟ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گُڑ خشک ہے جب کہ نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے ۔ گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے۔قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔ حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گُڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثابت ہوا ہے۔ لہذا وہ طلبا جنھیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انھیں صبح و شام گُڑکا حلوہ استعمال کرنا چاہیےگڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر اس

مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا2030سال میں

 22030 میں رمضان المبارک دو بار آئے گا،5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا ( 11 مئی2020ء) اہلِ اسلام کے لیے ایک  سعودی  پروفیسر نے یہ خوش خبری بھرا انکشاف کیا ہے کہ 2030 کے سال میں مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات کی پروفیسر  ڈاکٹر  عبداللہ المِسند نے بتایاکہ بہت کم ایسا ہوتا ہے جب مسلمانوں کو کسی شمسی سا ل کے دوران 30 سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع مِلتا ہے۔ تاہم 2030 ایسا سال ہو گا جب عالم اسلام 30 کی بجائے 36 روزے رکھے گا۔ اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 دِن کم ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر شمسی سال کے دوران پچھلے سال کی نسبت  رمضان المبارک  اور دوسرے قمری مہینے گیارہ دن پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔  ڈاکٹر  المسند میں اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ 2030 میں  رمضان المبارک  دو بار آئے گا۔ 5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے  رمضان المبارک  کا آغاز ہو جائے گا۔ جس کے روزے پورے 30 ہونے کا بھر پور امکان ہے۔ 2030 کے آخری مہینے دسمبر میں  رمضان المبارک