قومی احستاب بیورو نیب کی جانب سے تیسری بارطلبی پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ہوگئے پیش ہوگئے جہاں ان سے پونے دو گھنٹے تک سوالات کیے گئے۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب کی ٹیم نے شہبازشریف سے متعدد سوالات کیے۔ شہبازشریف کی پیشی کےموقع پر تفتیشی ٹیم نے کروناوائرس کے باعث سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا۔ ٹیم نے جوابات سے مطمئن نہ ہونے پر شہبازشریف کو دو جون کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی نیب دفتر کے باہر جمع رہی۔
دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا خطرات کے باوجود شہبازشریف نیب میں پیش ہوئے۔ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہے ہم ڈٹ کرنیب نیازی گھٹ جوڑکرمقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی چور بھی نیب کے سامنے پیش ہوں، جوسوال شریف فیملی سے کیے ہیں وہ عمران خان، چیئرمین نیب اورعثمان بزدارسے بھی کیےجائیں۔
Comments
Post a Comment