Skip to main content

صدر بیلاروس نے کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کرنے والے ممالک کو پاگل قرار دے دیا

 ددنیا کا دماغ گھوم گیا ہے،لاک ڈاؤن غیر ضروری ہے،اس سے معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ صدر بیلا روس کی ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت

صدر بیلاروس نے کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کرنے والے ممالک کو پاگل قرار ..
منسک (12مئی 2020ء ) صدربیلاروس نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کرنے والے ممالک کو پاگل قرار دے دیا۔بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن غیر ضروری ہے،دنیا کا دماغ گھوم گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت نہیں، یہ اقدام غیر ضروری ہوگا۔انہوں نے بطورصدر کورونا سے بچاؤ کے لیے کوئی خاص احکامات جاری نہیں کیے گئے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ لال ڈاؤن اور اس جیسے سنگین اقدامات کرنے والے ممالک کا تو دماغ گھوم گیا ہے۔
بیلا روس میں سالانہ فوجی پریڈ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،خود صدر الگیزانڈ لوکاشنکو بھی موجود تھے، شرکاء بغیر کسی حفاظتی اقدام کے تقریب میں شریک تھے ،پریڈ کے دوران کسی ایک فرد نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔
بیلاروس میں ہوٹل اور دکانیں بھی معمول کے مطابق کھلی ہیں، شہریوں پر کوئی اضافی پابندی نہیں ہے۔ لوگ عبادت گاہوں میں بھی جاتے ہیں یہاں تک کہ سالانہ فٹ بال بھی معمول کے مطابق کھیلی گئی۔
صدر بیلاروس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اس قدر ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خطرناک نہیں ہے، لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا۔بیلا روس میں کورونا کی وجہ سے 24 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 135 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن حیران کن طور پر بیلاروس ویمن چیمپئن شپ کا آغاز ہوا۔
کورونا وائرس کے باعث بیلاروس میں فٹ بال لیگ دو ہفتے تک معطل رہی لیکن گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے ویمنز فٹ بال لیگ کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں منسک ایف سی نے ڈی نیپر موگلی لیو کو 0-10 سے شکست بھی دی۔ بیلاروس فٹ بال ٹیم کی سٹار کھلاڑی خارلانوا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فٹ بال نہیں کھیلی جارہی اور ان حالات میں میچز کا انعقاد ہونا بھی نہیں چاہیے لیکن دوسری جانب منسک فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ائیگور شلوئےڈا نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز میں بہتری کے بعد ہی حکومت نے میچز کی اجازت دی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

OPPO RENO 3 PRO PICTURES

OPPO RENO 3 PRO Price:  Rs. 69,999 OPPO RENO 3 PRO Display 6.4" Battery 4025 mAh Camera 64 MP + 13 MP + 8 MP + 2 MP Storage 256 GB 8 GB RAM OPPO RENO 3 PRO PRICE IN PAKISTAN OPPO Reno 3 Pro price in Pakistan is  PKR 69,999 . OPPO Reno 3 Pro Price in USD is $435. This smartphone comes with 6.4 inches display along with the storage of 256 GB 8 GB RAM. The OPPO Reno 3 Pro packs a 4025 mAh battery and it has four cameras on back, with the main 64 MP along with 13 MP , 8 MP and 2 MP camera. Oppo Reno 3 Expected to be launched on Mar 19, 2020. OPPO RENO 3 PRO SPECIFICATIONS Network Technology GSM / HSPA / LTE 2G bands GSM 850 / 900 / 1800 / 1900 - SIM 1 & SIM 2 3G bands HSDPA 850 / 900 / 2100 4G bands LTE band 1(2100), 3(1800), 5(850), 8(900), 38(2600), 40(2300), 41(2500) Speed HSPA 42.2/5.76 Mbps, LTE-A OPPO RENO 3 PRO  Launch Announced 2020, March 19 Status Available. Released 2020, March OPPO RENO 3 PRO 

گڑ کا استعمال آپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاسکتا ہے -جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے

گڑ کا استعمال آپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاسکتا ہے ؟ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گُڑ خشک ہے جب کہ نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے ۔ گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے۔قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔ حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گُڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثابت ہوا ہے۔ لہذا وہ طلبا جنھیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انھیں صبح و شام گُڑکا حلوہ استعمال کرنا چاہیےگڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر اس

مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا2030سال میں

 22030 میں رمضان المبارک دو بار آئے گا،5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا ( 11 مئی2020ء) اہلِ اسلام کے لیے ایک  سعودی  پروفیسر نے یہ خوش خبری بھرا انکشاف کیا ہے کہ 2030 کے سال میں مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات کی پروفیسر  ڈاکٹر  عبداللہ المِسند نے بتایاکہ بہت کم ایسا ہوتا ہے جب مسلمانوں کو کسی شمسی سا ل کے دوران 30 سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع مِلتا ہے۔ تاہم 2030 ایسا سال ہو گا جب عالم اسلام 30 کی بجائے 36 روزے رکھے گا۔ اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 دِن کم ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر شمسی سال کے دوران پچھلے سال کی نسبت  رمضان المبارک  اور دوسرے قمری مہینے گیارہ دن پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔  ڈاکٹر  المسند میں اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ 2030 میں  رمضان المبارک  دو بار آئے گا۔ 5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے  رمضان المبارک  کا آغاز ہو جائے گا۔ جس کے روزے پورے 30 ہونے کا بھر پور امکان ہے۔ 2030 کے آخری مہینے دسمبر میں  رمضان المبارک