آ آںے والے وقت میں عمران خان کی بنائی گئی فورس پر ریفرنس بھی بنیں گے۔ عارف حمید بھٹی
(13مئی2020) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس میں ریفرنس بنیں گے اور لوگ بھی گرفتار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی بنائی گئی ٹائیگر فورس پر اگرچہ کئی سوالات اٹھائے جاتے ہیں، اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے وہ صرف کسی ٹائیگر یا چیتا فورس کا وزیراعظم نہیں ہوتا۔
چاروں صوبوں کے سیکریٹریز کو فون کرکے کہا گیا کہ ٹائیگر فورس بہت بڑی فورس ہے۔لیکن ہمیں بتایا جائے کہ ٹائیگر فورس کی قابلیت کیا ہے؟ کیا یہ لوگ لوگوں کے ووٹ لے کر آئے ہیں یا پھر انہوں نے کوئی حلف لیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس کا ایک نوجوان مجھے لاہور میں ملا جس کی روزانہ کی آمدنی بیس لاکھ روپے ہے۔
اور میں کہوں گا کہ عمران خان کی حکومت جتنے سال بھی چلتی ہے,لیکن مستقبل میں ٹائیگر فورس ایس کے ریفرنس بنیں گے اور اس میں کئی لوگ گرفتار بھی ہونگے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے اور پیش آنے والی مشکلات کے لئے ٹائیگر فورس کی بنیاد رکھی تھی جس کے بعد لاکھوں افراد نے اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پورے پاکستان نے نوجوانوں نے اس میں شمولیت اختیار کر کے یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا۔
لیکن ابھی تک ٹائیگر فورس کو فعال کر کے کام کرواتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا۔ پنجاب میں 6 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد نے خو د کو ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ ممبران کو فعال کر کے ریلیف کاموں میں مدد حاصل کی جائے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اسی طرح کی فورس بنائی تھی۔
Comments
Post a Comment