ف فاسٹ باولرنسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل
(13مئی 2020ء ) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی گئی - تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے- فاسٹ باولرنسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل ہوگئے-عابد علی، محمد رضوان، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ہوئی ہے جب کہ افتخار احمد بھی 18رکنی فہرست کا حصہ بنے ہیں ، حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل ہیں - ذرائع کے مطابق ون ڈے کی کپتانی بابر اعظم کو سونپ دی گئی ہے جب کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے ۔
سرفراز احمد سے باضابطہ طور پر ون ڈے کی کپتانی بھی لے لی گئی ۔
Comments
Post a Comment