Skip to main content

پولیس افسر حیران رہ گیا: ہائے وے پر گاڑی پانچ سالہ لڑکا چلا رہا تھا


https://youtu.be/UnvXL7Phd7k

امریکا میں ایک ہائی وے پولیس افسر کا خیال تھا کہ ڈرائیور شاید کوئی بہت چھوٹے قد کا انسان یا کوئی معذور شہری تھا۔ لیکن ڈرائیونگ سیٹ پر ایک پانچ سالہ بچہ بیٹھا ہوا تھا جسے دیکھتے ہی پولیس افسر کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست یوٹاہ کی ایک اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا۔ ہائی وے پر اپنی سرکاری گاڑی میں معمول کے مطابق فرائض انجام دیتے ہوئے ایک پولیس افسر نے دیکھا کہ انٹراسٹیٹ فری وے نمبر پندرہ پر ایک گاڑی بار بار اپنی لین سے نکل کر اسی شاہراہ پر سامنے سے آنے والی ٹریفک کی لین کی طرف جا رہی تھی۔

پولیس افسر نے اپنی گاڑی کا سائرن بجانا شروع کیا، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور کا پیچھا کیا اور اسے رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر ڈرائیور نے جیسے بڑی مہارت سے اپنی گاڑی روک کر ہائی وے کے کنارے کھڑی بھی کر دی۔

پولیس اہلکار ہکا بکا اس وقت رہ گیا، جب اس نے دیکھا کہ جس ڈرائیور کو اس نے پیچھا کرتے ہوئے بہت چھوٹے قد کا کوئی انسان یا شاید کوئی معذور شہری سمجھا تھا، وہ دراصل ایک بچہ تھا، جس کی عمر صرف پانچ چھ سال تھی۔

ویڈیو وائرل ہو گئی
اس واقعے کی پولیس اہلکار نے معمول کے مطابق ویڈیو بھی بنا لی تھی، جسے بعد میں یوٹیوب پر پوسٹ کر دیا گیا۔ پیر چار مئی کو پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو یوٹیوب پر اب تک آٹھ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر نے ڈرائیور سے اس کی عمر پوچھی، تو جواب اور بھی حیران کن تھا۔ اس پر اس ہائی وے پولیس اہلکار نے بس اتنا ہی کہا، ''تمہاری عمر صرف پانچ سال ہے؟ ہیں؟‘‘

پولیس افسر نے اس لڑکے سے اس کے کوائف کے علاوہ یہ بھی پوچھا کہ اس نے ڈرائیونگ کہاں سے سیکھی تھی؟ اس پر بچے نے اپنا نام پتا بھی بتا دیا اور یہ بھی کہا کہ اس نے گاڑی چلانا کسی ڈرائیونگ اسکول سے تو نہیں سیکھا۔ پولیس نے اس بچے کے بہت کم عمر ہونے کی وجہ سے اس کے ذاتی کوائف ظاہر نہیں کیے۔



 ارادہ ریاست کیلی فورنیا جانے کا تھا
دلچسپ بات اس پانچ سالہ لڑکے کا پولیس کو یہ بتانا بھی تھی کہ اس کی اپنی والدہ کے ساتھ اس بارے میں بحث ہو گئی تھی کہ ماں کو اپنے اس بیٹے کو ایک لیمبورگینی گاڑی لے کر دینا چاہیے۔ ماں نے انکار کیا، تو بچہ خود ہی گیراج سے گاڑی نکال کر اپنے لیے لیمبورگینی لینے نکل پڑا۔

اس واقعے کی پولیس کی طرف سے کی گئی ایک ٹویٹ کے مطابق، ''اس بچے نے بتایا کہ وہ ریاست کیلی فورنیا جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، جہاں سے وہ اپنے لیے ایک لیمبورگینی خریدنا چاہتا تھا۔‘‘

بٹوے میں صرف تین ڈالر
ساتھ ہی پولیس کی اس ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا، ''اپنی من پسند گاڑی خریدنے کے لیے شاید اس کے پاس موجود رقم ناکافی ہوتی۔ اس کے بٹوے میں صرف تین ڈالر تھے!‘‘

اس ٹویٹ اور ویڈیو کے شائع کیے جانے کے بعد پولیس کو مزید معلومات کے لیے کی جانے والی درخواستوں کی بھرمار ہو گئی، تاہم حکام نے اس بچے کے بارے میں مزید کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا۔ اس 'ڈرائیور‘ کو بعد ازاں اس کی گاڑی سمیت بحفاظت اس کے گھر پہنچا دیا گیا تھا۔

لیمبورگینی اٹلی کی بنی ہوئی ایک ایسی انتہائی تیز رفتار لگژری سپورٹس کار ہوتی ہے، جو انتہائی مہنگی ہوتی ہے۔
 

Comments

Popular posts from this blog

OPPO RENO 3 PRO PICTURES

OPPO RENO 3 PRO Price:  Rs. 69,999 OPPO RENO 3 PRO Display 6.4" Battery 4025 mAh Camera 64 MP + 13 MP + 8 MP + 2 MP Storage 256 GB 8 GB RAM OPPO RENO 3 PRO PRICE IN PAKISTAN OPPO Reno 3 Pro price in Pakistan is  PKR 69,999 . OPPO Reno 3 Pro Price in USD is $435. This smartphone comes with 6.4 inches display along with the storage of 256 GB 8 GB RAM. The OPPO Reno 3 Pro packs a 4025 mAh battery and it has four cameras on back, with the main 64 MP along with 13 MP , 8 MP and 2 MP camera. Oppo Reno 3 Expected to be launched on Mar 19, 2020. OPPO RENO 3 PRO SPECIFICATIONS Network Technology GSM / HSPA / LTE 2G bands GSM 850 / 900 / 1800 / 1900 - SIM 1 & SIM 2 3G bands HSDPA 850 / 900 / 2100 4G bands LTE band 1(2100), 3(1800), 5(850), 8(900), 38(2600), 40(2300), 41(2500) Speed HSPA 42.2/5.76 Mbps, LTE-A OPPO RENO 3 PRO  Launch Announced 2020, March 19 Status Available. Released 2020, March OPPO RENO 3 PRO 

گڑ کا استعمال آپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاسکتا ہے -جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے

گڑ کا استعمال آپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاسکتا ہے ؟ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گُڑ خشک ہے جب کہ نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے ۔ گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے۔قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔ حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گُڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثابت ہوا ہے۔ لہذا وہ طلبا جنھیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انھیں صبح و شام گُڑکا حلوہ استعمال کرنا چاہیےگڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر اس

مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا2030سال میں

 22030 میں رمضان المبارک دو بار آئے گا،5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا ( 11 مئی2020ء) اہلِ اسلام کے لیے ایک  سعودی  پروفیسر نے یہ خوش خبری بھرا انکشاف کیا ہے کہ 2030 کے سال میں مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات کی پروفیسر  ڈاکٹر  عبداللہ المِسند نے بتایاکہ بہت کم ایسا ہوتا ہے جب مسلمانوں کو کسی شمسی سا ل کے دوران 30 سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع مِلتا ہے۔ تاہم 2030 ایسا سال ہو گا جب عالم اسلام 30 کی بجائے 36 روزے رکھے گا۔ اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 دِن کم ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر شمسی سال کے دوران پچھلے سال کی نسبت  رمضان المبارک  اور دوسرے قمری مہینے گیارہ دن پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔  ڈاکٹر  المسند میں اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ 2030 میں  رمضان المبارک  دو بار آئے گا۔ 5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے  رمضان المبارک  کا آغاز ہو جائے گا۔ جس کے روزے پورے 30 ہونے کا بھر پور امکان ہے۔ 2030 کے آخری مہینے دسمبر میں  رمضان المبارک