ہوائی سفر کرتے وقت تمام تر حفاظتی تدابیر اپنانے پر کس حد تک جان بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس کے بارے میں ہوا بازی کے ماہرین کی رائے جانیں اور آپ بھی اپنے سفر کو محفوظ بنائیں: اگر آپ ایمرجنسی ایگزٹ کے نزدیک 5 قطاروں میں موجود کسی سیٹ پر بیٹھے ہیں تو کسی حادثے کی صورت میں آپ کے بچنے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ان دروازوں کے قریب آگ بھڑک جائے تو بچنا یکسر ممکن نہیں ہوتا۔ ایمرجنسی ایگزٹ والی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران دروازے کے سامنے اپنا کوئی سامان (عموماً بیگ) نہ رکھیں۔ حفاظتی اقدامات غور سے سنیں ۔جہاز اڑنے سے قبل کیبن کریو یا ویڈیو کے ذریعہ بتائی جانے والی حفاظتی اقدامات غور سے سنیں۔یہ کسی ہنگامی صورتحال میں آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ سفر کے دوران آپ کی آگے کی سیٹ کی جیب میں ائیر لائن سیفٹی کارڈ رکھا ہوتا ہے۔ اسے غور سے پڑھیں۔ یہ آپ کو بتاتا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا ہے، اور جہاز میں موجود آلات و سہولیات کیسے آپ کی جان بچا سکتے ہیں۔ ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل سیٹ بیلٹ پہن لیں۔یہ آپ کو چ
I am a student. My daily life is very difficult. Ishare my life on this plateform.