Skip to main content

Posts

OPPO RENO 3 PRO PICTURES

OPPO RENO 3 PRO Price:  Rs. 69,999 OPPO RENO 3 PRO Display 6.4" Battery 4025 mAh Camera 64 MP + 13 MP + 8 MP + 2 MP Storage 256 GB 8 GB RAM OPPO RENO 3 PRO PRICE IN PAKISTAN OPPO Reno 3 Pro price in Pakistan is  PKR 69,999 . OPPO Reno 3 Pro Price in USD is $435. This smartphone comes with 6.4 inches display along with the storage of 256 GB 8 GB RAM. The OPPO Reno 3 Pro packs a 4025 mAh battery and it has four cameras on back, with the main 64 MP along with 13 MP , 8 MP and 2 MP camera. Oppo Reno 3 Expected to be launched on Mar 19, 2020. OPPO RENO 3 PRO SPECIFICATIONS Network Technology GSM / HSPA / LTE 2G bands GSM 850 / 900 / 1800 / 1900 - SIM 1 & SIM 2 3G bands HSDPA 850 / 900 / 2100 4G bands LTE band 1(2100), 3(1800), 5(850), 8(900), 38(2600), 40(2300), 41(2500) Speed HSPA 42.2/5.76 Mbps, LTE-A OPPO RENO 3 PRO  Launch Announced 2020, March 19 Status Available. Released 2020, March OPPO RENO 3 PRO 

ہم بات کرتے ہوئے ہاتھ کیوں ہلاتے ہیں؟ ماہرین کے جدید تحقیقات کی روشنی میں دلچسپ انکشافات

آپ نے اکثر تقریری مقابلوں میں دیکھا ہوگا کہ مقرر حاضرین کو نہ صرف اپنے الفاظ سے متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ اس کی باڈی لینگوئج کی بھی بہت اہمیت ہوتی ہے جس کے استعمال سے وہ حاضرین مجلس کے سامنے اپنی بات کو زیادہ مؤثر انداز میں پیش کر سکتا ہے- ایسا ہی کچھ سیاسی جلسوں میں نظر آتا ہے جہاں پر سیاست دان اپنی تقاریر کو ہاتھ ہلا ہلا کر کرتے ہیں اور ان میں سے بعض تو جذبات میں آکر مائیک تک توڑ ڈالتے ہیں- سوال یہ ہے کہ کیا بغیر جسمانی حرکات و سکنات کے کیا ہم صرف الفاظ سے اپنی بات سننے والے تک بہتر طور پر نہیں پہنچا سکتے ہیں؟ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق زبان سے کی جانے والی بات اور جسمانی حرکات کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے- ایک سروے کے مطابق دنیا کے مشہور و معروف موٹی ویشنل اسپیکر اپنی تقاریر کے دوران چار سو سے پانچ سو دفعہ اپنی جسمانی حرکات کا استعمال کرتے ہیں اور ایسا وہ اپنی بات کو مؤثر انداز میں سمجھانے کے لیے کرتے ہیں اس کے برخلاف جو مقرر جسمانی حرکات کا استعمال کم کرتے ہیں ان کی مقبولیت کا گراف کم ہے- تحقیقات کے مطابق بات کرتے ہوئے

پولیس افسر حیران رہ گیا: ہائے وے پر گاڑی پانچ سالہ لڑکا چلا رہا تھا

https://youtu.be/UnvXL7Phd7k امریکا میں ایک ہائی وے پولیس افسر کا خیال تھا کہ ڈرائیور شاید کوئی بہت چھوٹے قد کا انسان یا کوئی معذور شہری تھا۔ لیکن ڈرائیونگ سیٹ پر ایک پانچ سالہ بچہ بیٹھا ہوا تھا جسے دیکھتے ہی پولیس افسر کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ یہ واقعہ امریکی ریاست یوٹاہ کی ایک اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا۔ ہائی وے پر اپنی سرکاری گاڑی میں معمول کے مطابق فرائض انجام دیتے ہوئے ایک پولیس افسر نے دیکھا کہ انٹراسٹیٹ فری وے نمبر پندرہ پر ایک گاڑی بار بار اپنی لین سے نکل کر اسی شاہراہ پر سامنے سے آنے والی ٹریفک کی لین کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس افسر نے اپنی گاڑی کا سائرن بجانا شروع کیا، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور کا پیچھا کیا اور اسے رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر ڈرائیور نے جیسے بڑی مہارت سے اپنی گاڑی روک کر ہائی وے کے کنارے کھڑی بھی کر دی۔ پولیس اہلکار ہکا بکا اس وقت رہ گیا، جب اس نے دیکھا کہ جس ڈرائیور کو اس نے پیچھا کرتے ہوئے بہت چھوٹے قد کا کوئی انسان یا شاید کوئی معذور شہری سمجھا تھا، وہ دراصل ایک بچہ تھا، جس کی عمر صرف پانچ چھ سال تھی۔ ویڈیو وائرل ہو گئی اس واقعے کی پولیس اہلکار ن

اوئے، یار، ابے، تم۔۔۔بچوں کی زبان خراب کیوں ہوتی ہے

چھوٹے بچوں کا دل ہی نہیں ذہن بھی شیشے کی طرح صاف ہوتا ہے۔۔۔ان کے سامنے جس طرح کے الفاظ بولے جاتے ہیں وہ انہی کو دہراتے ہیں۔۔۔ان کی یادداشت ہی ان کی عکاس ہوتی ہے۔۔۔اکثر گھروں میں ماں باپ بچوں کے سامنے کچھ ایسے الفاظ کا انتخاب کرتے ہیں جو بظاہر بالکل عام فہم لگ رہے ہوتے ہیں لیکن در حقیقت جب یہی الفاظ کوئی بچہ ادا کرتا ہے تو اس کی سختی کا علم ہوجاتا ہے۔۔۔ تم، تو جیسے الفاظ میاں بیوی کو بچوں کے سامنے ایک دوسرے کا لحاظ کرنا ہے اور جب والدین ایک دوسرے کے لئے احترام والے الفاظ کا چناؤ کریں گے تو بچے بھی سمجھ جائیں گے کہ ہمارے لئے تم اور تو جیسے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں۔۔۔یاد رکھئے برے الفاظ بچے جلدی ذہن نشین کرتے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ جلدی وہ اپنے گھر کا ماحول ذہن نشین کرتے ہیں۔۔۔اگر انہیں شروع سے ہی تم اور تو کے بجائے آپ جناب سننے کو ملے گا تو وہ بھی یہی لفظ استعمال کریں گے۔ یار لفظ یار کا مطلب یوں تو دوست ہی ہے لیکن یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کا استعمال ہمارے یہاں ہر رشتے کے ساتھ تواتر سے کیا جاتا ہے۔۔۔۔بڑوں کے سامنے چھوٹوں کا یار یار کرنا انتہائی غیر مناسب لگتا ہے

کورونا وائرس: 5 پاکستانی دوست اور 17 دن میں 5 اموات، دکھ بھری داستان

  کورونا وائرس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ یہ وائرس اپنے پیچھے ایسی داستانیں رقم کر رہا ہے جنہیں ایک طویل عرصے تک فراموش نہیں کیا جاسکے گا- ایسی ہی ایک چونکا دینے والی داستان انگلیںڈ کے شہر برمنگھم میں کورونا وائرس کی وجہ سے موت کا شکار بننے والے 5 پاکستانی دوستوں کی بھی ہے- ان پانچوں پاکستانی دوستوں کو کورونا وائرس نے صرف 17 دن کے مختصر سے عرصے میں ہی اپنا نشانہ بنا لیا- صرف 17 دن میں کورونا کی وجہ سے موت کا شکار بننے والے پانچوں دوست اپنے پیچھے اپنے پیاروں کے لیے صرف یادیں چھوڑ گئے- 10 میل کے دائرے میں رہتے ہوئے، یہ ادھیڑ عمر افراد نذیر اعوان ، چودھری اسلم وسان ، میاں ظفر ، عمر افضل ، اور جواد اقبال پچھلے مہینے اپنے ابدی ٹھکانے کی طرف چلے گئے۔ ان دوستوں نے کئی دہائیاں ایک ساتھ گزاریں اور برمنگھم میں ان کی کیریر کی کوششیں، انسان دوستی کی سرگرمیاں، سائیکل چلانے کا ان کا جنون اور ان کی کاروباری کامیابیاں اب بھی لوگوں کے درمیان موضوع بنی ہوئی ہیں اور یہی خوبصورت یادیں لوگوں کے پاس ان دوستوں کے ورثے کے طور پر موجود ہیں- ان دوستوں کا گٹھ جوڑ کوئی نہیں توڑ سکا لی

حاصل پور کے دیہی مرکز صحت قائم پور میں ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن، اہلکار معطل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحصیل حاصل پور کے علاقے قائم پور کے دیہی مرکز صحت کے آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ (او ٹی اے) محمد صادق کی جانب سے مریض کے تیماردار سے ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت ایکشن لیا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دیہی مرکز صحت قائم پور کے او ٹی اے محمد صادق کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکار کی جانب سے مریض کے تیماردار کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں۔ہیلتھ فسیلٹیز کے عملے کو مریضوں کے ساتھ شفقت اور نرمی کے ساتھ پیش آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دکھوں کا مداوا کیلئے آنے والوں کے ساتھ ایسے ناروا ر سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمان کے ہم منصب کو فون- باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

      (05 مئی 2020) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمان کے وزی خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے عمان کے وزیر خارجہ کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے گلوبل ڈیٹ ریلیف کی تجویز سمیت مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کورونا عالمی وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے عمان سے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر اپنے عمان کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے اب تک کی جانے والی کوششوں سے عمان کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے گلوبل ڈیٹ ریلیف کی تجویز سے آگاہ کیا جس پر عمان کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ڈیٹ ریلیف مطالبے کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں اپنے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس اور بھارت کی جانب سے لاک ڈاؤن ک