ب پچھلے24 گھنٹے میں2636 نئے کیسز اور57 اموات رپورٹ ہوئیں- جوکہ ابھی تک سب سے زیادہ ہیں- جبکہ64 ہزار کیسز میں سے صرف30 فیصد مریض مکمل صحت ہوئے ہیں-157مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا اسلام آباد ( 29 مئی 2020ء) پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد بڑھ کر2636 تک پہنچ گئی ہے- 157مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں- جبکہ57 مریض انتقال کرگئے پچھلے 24 گھنٹے میں اموات اور نئے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ رپورٹ ہوئی- نئے کیسز کی تعداد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پچھلے24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ کیسز 2636 رپورٹ ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر 60 لاکھ لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 62 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ کل کیسز میں43 فیصد مریض جو25 لاکھ بنتے ہیں، یہ بالکل مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے، پاکستان میں 64 ہزار کیسز میں35 فیصد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ اموات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 57 افرا
I am a student. My daily life is very difficult. Ishare my life on this plateform.