Skip to main content

Posts

پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے مزید7 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

یہ پروازیں21 پروازوں کے علاوہ ہیں- پی آئی اے جدہ، دمام- ریاض- مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے اسلام آباد ( 25 ستمبر2020ء) قومی ایئرلائن  پی آئی اے  کو  سعودی عرب  کیلئے مزید 7 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔ یہ پروازیں 21 پروازوں کے علاوہ ہیں،  پی آئی اے  جدہ، دمام،  ریاض،  مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ترجمان  پی آئی اے  کے مطابق قومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے مزید پروازوں کیلئے وزیر اعظم سے استدعا کردی ہے۔ جس کے تحت  سعودی عرب  کیلئے مزید 7 پروزیں چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں گزشتہ روز ملنے والی21 پروازوں کی اجازت کے علاوہ ہیں۔ مزید پروازیں چلانے سے نشستوں کی دستیابی سب مسافروں کیلئے آسان ہوجائے گی۔  پی آئی اے  جدہ، دمام،  ریاض،  مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  پی آئی اے  کے تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار صبح 9 تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔  اسی طرح  وزیراعظم  عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو  سعودی عرب  کیلئے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ ملا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ رات سی ای او پی آئی ا

masjid e nabvi in MADINA

بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا

ترکی کشمیر ی اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی کی جانب سے پاکستان کی کھل کر حمایت پر بھارت کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔ ہندوستان ٹائمز اسلام آباد ( 06 اگست 2020ء)  بھارت  نے  پاکستان  کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا ہے، ترکی  کشمیر  ی اور  بھارتی  مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ اس لیے  مسئلہ کشمیر  پر  ترکی  کی کھل کر پاکستانی کی حمایت پر  بھارت  کو حیرانی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق  بھارت  نے  پاکستان  کی مخالفت پروپیگنڈے کے بعد  ترکی  کے خلاف بھی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ ہندوستان  ٹائمز کا کہنا ہے کہ  بھارت  سرکار کو انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی رپورٹس میں  ترکی  پرسنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔  ترکی  کشمیری اور  بھارتی  مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ اس لیے  مسئلہ کشمیر  پر  ترکی  کی کھل کر پاکستانی کی حمایت پر  بھارت  کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔ واضح رہے گزشتہ روز پانچ اگست کو  بھارت  کے  کشمیر  پر قبضے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ یوم استحصال پر برادر ملک  ترکی  نے بھی کہا تھا کہ  بھارت  کی جانب سے گزشتہ برس ج

اسلام آباد ہائیکورٹ: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج

ع عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مختصر فیصلہ اسلام آباد (20 جون 2020ء)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج کردیا ہے ،عدالت  نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی،  اسلام آباد  ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع خارج کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو چینی مافیا کیخلاف کاروائی کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد  ہائیکورٹ نے4 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔  جس میں  عدالت نے شوگر ملز مالکان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ آج  اسلام آباد  ہائی  کورٹ  میں کیس کی  سماعت  کے دوران شوگر ملز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 6 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا لیکن رپورٹ پر 7 اراکین کے دستخط ہیں وکیل کا کہنا ہے کہ یہ اب بھی ایک معمہ ہے کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس  (آئی ایس آئی)  کے اضافی رکن کو کیسے کمیشن میں شامل کیا گیا.  عدا

پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی

ب پچھلے24 گھنٹے میں2636 نئے کیسز اور57 اموات رپورٹ ہوئیں- جوکہ ابھی تک سب سے زیادہ ہیں- جبکہ64 ہزار کیسز میں سے صرف30 فیصد مریض مکمل صحت ہوئے ہیں-157مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا اسلام آباد ( 29 مئی 2020ء)  پاکستان  میں  کورونا  کیسز کی یومیہ تعداد بڑھ کر2636 تک پہنچ گئی ہے- 157مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں- جبکہ57 مریض انتقال کرگئے  پچھلے 24 گھنٹے میں اموات اور نئے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ رپورٹ ہوئی- نئے کیسز کی تعداد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ معاون خصوصی صحت  ڈاکٹر  ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  پاکستان  میں پچھلے24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ کیسز 2636 رپورٹ ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر 60 لاکھ لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 62 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ کل کیسز میں43 فیصد مریض جو25 لاکھ بنتے ہیں، یہ بالکل مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔  پاکستان  میں بھی یہی صورتحال ہے،  پاکستان  میں 64 ہزار کیسز میں35 فیصد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ اموات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں  پاکستان  میں 57 افرا

ایٹمی دھماکہ کر کے ن لیگ نے ملک کو نیا استحکام بخشا- شہبازشریف

لاہور-  پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے  28 مئی کا دن ہم سب کیلئے ناقابل فراموش ہے-  آج ہی کے دن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کو نیا استحکام بخشا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلےمیں 6 دھماکے کیے۔ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایاگیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ ملکی دفاع پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ملکی تاریخ میں ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ یاد رکھا جائے گا۔ سب جانتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھاری معاشی پیکج  ٹھکرایا۔ مزید پڑھیں:  ن لیگی صدر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران قوم کو اکٹھا نہیں کیا بلکہ وہ تذبذب کا شکار نظرآئے۔ دریں اثناء ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت پرقوم کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ آج کا دن قوم کی خودی کی جیت کا دن ہے، جس کا خواب علامہ اقبال نےدیکھا تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ سویت یونین سے سبق سیکھنا چاہیے۔ سپرپاورکے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ تھا لیکن معیشت پنکچر ہوگئی تھی اور

وزیر ہوا بازی ا و ر پی آئی اے سربراہ و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست

  کراچی کی ایک عدالت میں پاکستان انٹرنشنل ائیرلائن (پی آئی اے) طیارہ حادثہ کیس میں وزیر ہوا بازی غلام سرورخان، ائیرلائن کے سربراہ ارشد ملک و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔سیشن جج شرقی کی عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ?22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ماڈل کالونی میں گر گر تباہ ہوا، حادثے میں 97 مسافر جاں بحق ہوئے اور 2 مسافر زندہ بچے۔ لاکھوں کا نقصان ہوا مگر اللہ نے مجھے اور والدہ کو محفوظ رکھا’ درخواست میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو فلائٹ سے پہلے اچھی طرح چیک نہیں کیا گیا اور طیارہ حادثے کی ذمے داری وزی